لاہور :وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو آئینی وقانونی طریقے سے روکیں گے۔
قمر زمان کائرہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والوں کیلئے توشہ خانہ کیس کھلی مثال ہے۔ عمران خان کو اداروں کیخلاف جنگ لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کو آئینی وقانونی طریقے سے روکیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے، ارشد شریف کا معاملہ اعلی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کیس میں کینیا پولیس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
