ترکیہ اور ہنگری کے درمیان ملٹری فریم ورک کے معاہدے پر وزیرِ قومی دفاع حلوصی آقار اور ہنگری کے وزیرِ دفاع کرسٹوف سزالے بوبرونِزکی نے دستخط کیے ہیں ۔
ترکیہ کے سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ تشریف لانے والے ہنگری کے وزیر دفاع Szalay-Bobrovniczky کا وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے وزارتِ قومی دفاع میں ایک فوجی تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔
آقار اور Szalay-Bobrovniczky، کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنما دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اپنے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ملٹری فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔
