English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چشمہ شفاء۔08

القمر

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام ‘چشمہ شفاء’ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم صحت کے جس مسئلے اور اس کے گھریلو علاج کے بارے میں  آپ کے ساتھ بات کریں گے وہ ہے "نزلہ زکام”

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ نزلہ زکام پر قابو پانے کے لئے کیا کیا استعمال کیا جائے اور کس طرح استعمال کیا جائے۔

 

1۔ وٹامن سی

دن بھر میں ٹماٹر، تازہ سبز مرچ، ہرائی شب بُو، دھنیا، مالٹا، گریپ فروٹ، سنگترہ،  کینو، انار اور کیوی جیسے وٹامن سی سے بھرپور پھلوں کا استعمال کیا جائے۔

 

2۔ ادرک

ادرک اپنے تیز ذائقے اور خوشبو کے ساتھ سانس کی نالیوں کو کھولنے  کی خصوصیت رکھتا ہے۔ اسے تازہ شکل میں سوپ، سبزیوں  کے کھانوں اور سلاد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

3۔ ہلدی

دن بھر میں ایک میٹھے کا چمچ ہلدی سُوپ، کھانوں، دہی یا پھر انڈے کے اوپر چھڑک کر استعمال کی جا سکتی ہے۔

 

4۔ الائچی

الائچی، بیکٹیریا اور وائرس  کے خلاف، موئثر  چیز ہے۔ ٹھنڈ لگنے، فلو، نزلہ زکام اور تیز  بخار کی شکایت میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ قوت مدافعت  کو مضبوط کرتی اور منہ اور گلے کی جلن میں افاقہ دیتی ہے۔

اسے ثابت یا پاوڈر کی شکل میں اور چائے یا قہوے میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ثابت الائچی کو گرم پانی میں دم دے کر چائے کی شکل میں پیا جا سکتا اور دہی میں مِلا کر کھایا جا سکتا ہے۔

 

5۔ مخروط سانان یا  کون فلاور

اس جڑی بوٹی کو چائے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ طریقہ استعمال  نوٹ فرما لیں۔ 4 عدد میٹھے کے چمچ خشک مخروط سانان کو اُبلتے پانی میں ڈالیں اور تقریباً 5 منٹ تک اُبالنے کے بعد چھان کر استعمال کریں۔

 

6۔جینسنگ

یہ جڑی بوٹی تھکن اور جسم میں اینٹھن کی صورت میں جسم کو تقویت دیتی اور نظام مدافعت کو بہتر بناتی ہے۔

 

7۔ سفید چائے

دن میں ایک یا دو دفعہ سفید چائے کا استعمال نظام مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔

 

8۔ انار کا چھلکا یا گُلِ ختمی

2 عدد اور تقریباً  3 سینٹی میٹر بڑے، انار کے خشک چھلکے اور ایک میٹھے کا چمچ خشک گُلِ ختمی کو ایک گلاس اُبلتے پانی میں ڈالیں اور ڈھکن بند کر کے 5 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔  5 منٹ بعد چولہا بند کر دیں اور چائے  ٹھنڈی ہونے  کے بعد دن میں ایک دفعہ خالی پیٹ استعمال کریں۔

 

8۔ نمک اور کاربونیٹ والا پانی

ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک اور ایک چائے کا چمچ کاربونیٹ ملائیں اور اس پانی سے غرارے کریں۔

 

9۔ زِنک اور سیلینیم

زِنک اور سیلینیم قوت مدافعت کی مضبوطی کے حوالے سے اہم معدنیات ہیں۔  سیلینیم سمندری مصنوعات، گوشت، پیاز اور لہسن میں اور زِنک حلوہ کدو کے بیج سمیت کچے فندق،پِسے ہوئے  تِلوں ، اخروٹ اور  کچے بادام جیسے روغنی بیجوں میں، ٹرکی کےگوشت ، بھیڑ کے گوشت ، موصلی سفید اور کھمبیوں میں پایا جاتا ہے۔

 

10۔ اومیگا 3 ایسڈ

مچھلی کا موسم شروع ہوتے ہی ہفتے میں 2 دن ضرور مچھلی کھانی چاہیے۔ اس کے علاوہ کچے فندق، اخروٹ اور بادام جیسے روغنی بیج بھی اومیگا 3 کے حامل بیج ہیں۔

 

11۔ بیٹا ۔کیروٹین

بیٹا۔ کیروٹین پیلے اور کھٹے رنگ کی سبزیوں میں پایا جاتا ہے ۔ حلوہ کدو، گاجر، انناس، کھجور اور خوبانی بیٹا۔ کیروٹین سے مالا مال سبزیاں اور پھل ہیں۔

 

12۔ ڈیزی کی بھاپ

اگر خشک آب و ہوا  کی وجہ سے ناک بند ہو تو  گرم پانی میں ڈیزی کے چند خشک پھول ڈالیں اور پانی سے اٹھنے والے بھاپ کو ماحول میں پھیلنے دیں۔ یہ بھاپ آپ کے ماحول میں نمی کے درجے کو توازن میں لا کر ناک کو نرم کرنے اور کھولنے میں مدد دے گی۔

 

13۔ کوریسٹین/ کیمیا زرد

کوریسٹین سٹرس پھلوں، سیب، سرخ انگور، سرخ پیاز، اسٹرابری، شہتوت اور بلیک بیری جیسے پھلوں میں پایا جانے والا رنگ ہے جو نظام مدافعت کو مضبوط بنا کر نزلے زکام سے نجات دیتا ہے۔

 

14۔ شہد اور ادرک

نزلے زکام کی وجہ سے لگنے والی کھانسی سے نجات کے لئے شہد اور ادرک کے سفوف کا آمیزہ بنائیں اور صبح شام دو دو میٹھے کے چمچ استعمال کریں۔

 

15۔چائے کی ٹکور

نزلے زکام کی وجہ سے آنکھوں سے پانی بہنے اور سوجن کی شکایت کو دور کرنے کے لئے چائے کی تھیلوں کو گرم پانی میں ڈالیں اور اچھی طرح بھیگنے کے بعد زائد پانی نچوڑ کر آنکھوں پر ٹکور کریں۔

آئیے اب دیکھتے ہیں  کہ نزلے زکام میں جسم کو قوت دینے والی خوراکیں کیا ہیں ا ور   کس طرح استعمال کی جانی چاہئیں۔

 

1۔ ادرک کی چائے

ادرک کی چائے کے لئے سب سے پہلے پانی اُبالیں اور پانچ منٹ کے لئے اس پانی کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ پانی کو کچھ ٹھنڈا کرنے کا مقصد ادرک کو فوراً اُبلنے سے بچانا ہے۔ ایک کپ چائے کے لئے ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک  لیں اور چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ کٹے ہوئے ادرک اور دار چینی کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈال کر  دم پر رکھ دیں۔ 8 سے 10 منٹ کے دم کے بعد کپ میں انڈیلیں اور اس میں  لیموں نچوڑ کر استعمال کریں۔ اگر چاہیں تو اس میں شہد بھی مِلا سکتے ہیں۔

 

2۔سیب کی چائے

سیب کی چائے کا طریقہ نوٹ فرما لیں

اجزاء

  • آدھا سیب
  • ایک چٹکی لِنڈن
  • 3 سے 4 عدد لونگ
  • ایک ٹکڑا دارچینی
  • آدھا لیموں
  • پینے کا پانی

تیاری

تمام اجزا کو ایک کیتلی میں ڈالیں اور اوپر سے پانی مِلا کر 15 سے 20 منٹ تک اچھی طرح اُبالیں۔  چائے تیار ہونے پر چھانیں اور شہد مِلا کر نوش فرمائیں۔

 

3۔ استراحت

نزلے زکام میں سب سے بہترین علاج آرام ہے۔ آرام کرنے کے لئے جس چیز کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ کہ کمرے کا ماحول صاف ستھرا ہو۔

 

4۔ پانی

اس موسمی بیماری سے نجات کے لئے وافر مقدار میں پانی پئیں۔

 

5۔ یخنی

یخنی پیاس کو بجھانے میں مدد دیتی اور گرم  شکل میں پینے  کی صورت میں گلے کو نرم کر کے تکلیف سے نجات دیتی ہے۔

 

6۔ مرغی کی یخنی

نزلہ زکام میں جسم کو طاقت دینے والی غذاوں میں مرغی کا سُوپ سرفہرست غذا ہے۔

 

7۔لہسن

لہسن کا استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کر کے نزلے زکام کی شدت کو کم کرتا ہے۔

 

8۔ دہی

گھر میں جمایا ہوا دہی نہ صرف گلے کے درد میں افاقہ دیتا ہے بلکہ قوت مدافعت  میں بھی اضافہ کرتا ہے۔  اپنے اندر شامل پروٹین کی بدولت نزلے زکام سے نجات میں بھی مدد دیتا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے