کراچی:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں بلکہ مافیاز ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ ہمیشہ اداروں پر حملہ آور ہوتی رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعظم نظیر کے مستعفی ہونے اور بلاول کی معافی مانگنے سے بہتر مقررین اور نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی، وزیرخارجہ پہلے نعروں پر ہنستے ہیں جب عقل آتی ہے تو پائوں پکڑ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء پر پوری قوم کو ناز ہے۔ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں بلکہ مافیاز ہیں۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مروانا ہو، صحافیوں کو دبانا ہو کوئی مشکل کام نہیں، قانونی و انصاف کا نظام مفلوج کردیئے گئے۔
