English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ذاتی وجوہات کی بناپر عہدے سے مستعفی

القمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں۔

وفاقی وزیر اعظم نذیرتارڑ نے صدر پاکستان کو اپنے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ بھیجوا دیا،خط میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیر قانون ملک کی خدمت پر انہیں فخر ہے۔

مستعفی ہونے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جذباتی نعرے بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے