English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے سستی

القمر

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا اور بجلی سستی ہونے سے کراچی کے صارفین کو 7 ارب 84 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ستمبر میں کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کیوں پیدا کی؟ کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سے 3 گنا مہنگی بجلی پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سے 37 روپے 74 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ کے الیکٹرک نے بیرونی ذرائع سے 13 روپے 12 پیسے فی یونٹ میں بجلی خریدی۔کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں فرق سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے