کمپالا : یوگنڈا کے وسطی ضلع مکونو کے ایک اسکول میں آتشزدگی سے 11بچے ہلاک ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ المناک واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجے کے قریب بصارت سے محروم بچوں کی درسگاہ سلامہ اسکول میں پیش آیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اب تک اس کے نتیجے میں 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 6 کی حالت نازک ہے اور انہیں کسوگا کے ہیرونا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یوگنڈا کے اسکولوں میں آتشزدگی معمول کی بات ہے۔جنوری میں ہو نے والی آخری آتشزدگی کے با عث یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے ایک اسکول میں 4 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
