English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والی 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

القمر

کراچی کے علاقے کلفٹن میں 10 سالہ بے گھر بچی کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی اپنے خاندان کے ساتھ سیلاب سے متاثر ہوکر شکارپور سے کراچی آئی تھی اور اپنی والدہ اور 5 بہن بھائیوں کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب فٹ پاتھ پر رہتی تھی۔ پولیس نے بچی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بیوہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اتوار کے روز ان کی 10 سالہ بیٹی بھیک مانگنے کے لیے کلفٹن مال گئی تھی۔ بچی نے واپس آ کر بتایا کہ دو نامعلوم افراد اس کو زبردستی اٹھا کر نامعلوم جگہ پر لے گئے تھے اور انہوں نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان متاثرہ بچی کواسی جگہ چھوڑ کر فرار ہو گئے جہاں سے اسے اغوا کیا گیا تھا۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں طبی معائنے کے بعد ثابت ہو گیا کہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے