English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف کی ہلاکت کا واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا؛ پاکستانی ہائی کمشنر

القمر

کینیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کا واقعہ ایک حادثہ تھا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیدہ ثقلین نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی صحافی کی ہلاکت حادثاتی طور پر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ کینیا میں ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی چلانے والے شخص کے بارے میں پہلے بتایا گیا تھا کہ وہ ان کے بھائی ہیں جبکہ وہ ارشد شریف کے بھائی نہیں تھے بلکہ اس شخص کے بھائی تھے جن کے پاس ارشد شریف ٹھہرے ہوئے تھے۔ انہیں اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

سیدہ ثقلین نے یہ بھی بتایا کہ ارشد شریف سیاحتی ویزے پر کینیا آئے تھے اور یہاں چھٹیاں منا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے