English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کو اسلحہ دیا ضرور ہے مگر یوکرین کی جنگ میں استعمال کےلیے نہیں: ایران

القمر

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ  ہم نے ماضی میں روس کو اسلحہ بیچا ضرور ہے لیکن یوکرینی جنگ کے لیے اسے فروخت کرنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی IRNA کے مطابق، تہران مین ایشیا،پیسیفک نیوز ایسوسی ایشن  کے  ارکان سے ملاقات کے دوران  وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یوکرین کے خلاف جنگ کے نظریات موقف سے اختلاف رکھتے ہیں، ہم نے  روس کو یوکرین کی جنگ کےلیے نہ تو اسلحہ دیا اور نہ ہی دینے کا ارادہ ہے ۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس بارے میں یوکرینی ماہرین کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کرنے کےلیے تیار ہیں جس کے بارے میں یورپی یونین  خارجہ تعلقات اور سلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے