English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مستقبل قریب میں اسرائیل، یورپ کا اہم ترین گیس سپلائر بن جائے گا: لاپڈ

القمر

اسرائیل کے وزیر اعظم یائیر لاپڈ  نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں اسرائیل، یورپ کا اہم ترین گیس سپلائر بن جائے گا۔

اسرائیل وزارت اعظمیٰ کے سرکاری انٹر نیٹ سائٹ سے شائع ہونے والے بیان کے مطابق لاپڈ نے دارالحکومت تل ابیب میں، اسرائیل کے سرکاری دورے پر موجود، ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رُٹ کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات سے قبل جاری کردہ بیان میں لاپڈ نے لبنان کے ساتھ متوقع بحری حدود سمجھوتے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ "جمعرات کے دن ہم، لبنان کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں، اسرائیل یورپ کا مرکزی گیس سپلائر بن جائے گا”۔

لاپڈ نے کہا ہے کہ گرین اور قابل تجدید توانائی کے لئے درمیانی اور طویل مدت کے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

مذاکرات میں دونوں وزرائے اعظم نے اسرائیل اور یورپ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے ساتھ ساتھ ماحول اور آرٹیفشل انٹیلی جنس   سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعلقات  کے فروغ کے پہلووں پر بات چیت کی۔

مذاکرات میں وزیر اعظم یائیر لاپڈ نے ایران فائل اور ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کا بھی ذکر کیا اور کہا ہے کہ "ہم، اپنے بنیادی حقوق کی خاطر بر سرِپیکار،  ایرانی خواتین کو سراہتے ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے