فلسطین کے مقبوضۃ علاقوں نابلوس اور رم اللہ کے قریب نبی صالح نامی قصبے میں اسرائیلی قوتوں نے چھاپے کے دوران گولیاں چلا دیں جس سے اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینی امور صحت کے مطابق، قابض قوتوں کی گولیوں سے چار مزید فلسطینی شہید جبکہ انیس زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ تین افراد نابلوس میں جبکہ ایک شخص رم اللہ کے قریب نبی صالح نامی قصبے میں چھاپے کے دوران ہلاک ہوا۔
دریں اثنا، فلسطینی حکومت نے نابلوس میں اسرائیل کے عسکری آپریشنز کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
