English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

القمر

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے  گزشتہ روز فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو سمٹ سے خطاب کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف قصر یمامہ پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر افراد بھی تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے