برکینا فاسو کے ایک فوجی اڈے پر ہوئے دہشتگرد حملے میں 10 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔
ملکی فوج کے مطابق ، یہ حملہ سوم نامی ضلع کے قصبے جیبو میں واقع فوجی اڈے پر کیا گیا جس میں 10 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جاری جھڑپوں میں 18 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
برکینا فاسو میں فوج نے سلامتی کے پیش نظر 30 ستمبر کو اقتدار پر قابضہ کر لیا تھا۔
ہمسایہ ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے وابستہ دہشتگرد گروہ سال 2015 سے اب تک شمالی و مشرقی علاقوں میں حملے کرتے رہتے ہیں۔
