صدر رجب طیب ایردوان نے برطانوی موسیقار یوسف اسلام کا کنسرٹ دیکھا۔
برطانوی فنکار، جس نے 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں کیٹ سٹیونز کے نام سے اپنے البمز کے ساتھ اپنی دھاک بٹھائی تھی نے ، 1977 میں مسلمان ہونے کا انتخاب کیا اور اس کا نام "یوسف اسلام” رکھا گیا، نے دارالحکومت انقرہ کے بیش تپے کنونشن اینڈ کلچرل سنٹر میں کانسرٹ دیا۔
اس کانسرٹ کو صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ ایمن ایردوان، نائب صدر فوات اوکتائے، صدارتی کابینہ کے ارکان، یوسف اسلام کی اہلیہ فوزیہ مبارک علی اور ان کے بیٹے محمد اسلام نے بھی دیکھا۔
برطانوی موسیقار نے اپنے گانوں کے دوران مہمانوں سے بھی گفتگو کی۔
کنسرٹ میں اپنے کئی ناقابل فراموش فن پاروں کا مظاہرہ کرنے والے برطانوی موسیقار یوسف اسلام ایک گھنٹے سے زائد اسٹیج پر موجود رہے۔
گلو کار نے کانسرٹ کے اختتام پر صدر ایردوان کو گیٹار کا تحفہ دیا۔
امینہ ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے پیغام میں عالمی ممتاز موسیقار یوسف اسلام اور ان کے اہل خانہ کی ترکیہ میں میزبانی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موسیقی کی کائناتی زبان کی عکاسی کرنے والے فن پاروں کے ساتھ ہمارے دلوں کو چھوا ہے۔ خاصکر ہمارے عوامی شاعر یونس ایمرے سے الہام کے ساتھ تیار کردہ دھنوں کو سن کر ہم دنگ رہ گئے۔
یوسف اسلام نے صدر ایردوان کی پرامن کوششوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آالتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کنسرٹ میں اسلام کی باتوں سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔
برطانوی مسلمانوں کی غیرمعمولی فراخدلی اور برطانیہ میں کیمبرج مسجد کی تعمیر کے لیے صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، یوسف اسلام نے کہا،”میں یوکرین اور روس کے درمیان رکاوٹیں دور کرنے میں آپ کے شاندار کام کو سراہتا ہوں۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے وطن قبرص کے لیے بھی پرامن حل تلاش کرنے سے دستبردار نہ ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ مقدس سرزمین پر ہر کسی کے امن و امان کے ماحول میں زندگی بسر کر سکنے کے لیے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو بھی جاری رکھیں گے۔
