سوڈان کے بلیو نیل کے علاقے میں قبائلی تنازعات کے خلاف احتجاج کرنے والے 250 افراد جھڑپوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے ریاست کے مرکز دیمازین شہر کو دارالحکومت خرطوم سے ملانے والی سڑک کو بند کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ جھڑپوں میں تقریباً 250 افراد ہلاک اور 572 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں تو دیہاتوں میں مکانات جلائے گئے اور تقریباً 7 ہزار افراد کو علاقے سے نقل مکانی کرنا پڑی۔
او سی ایچ اے کے مطابق بلیو نیل کے علاقے میں جولائی سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
سوڈانی وزارت صحت نے ماہ جولائی میں بلیو نیل کے علاقے میں ہوسا اور ہیمیک قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 109 افراد ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔
