پاکستان میں عدالت کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے مستقبل کے انتخابات میں حصہ لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے ‘سیاست پر پابندی’ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ نااہلی کے اس فیصلے کو فوراً منسوخ کر دیا جائے۔ حالانکہ عدالت نے اس عرضی کو خارج کرنے کے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی ہے کہ وہ اس ماہ ہونے والے این اے-45 ضمنی انتخاب میں لڑنے کے لیے کسی بھی مسئلہ کا سامنا نہیں کریں گے۔
عدالت نے سماعت کو آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
پاکستان الیکشن کمیشن نے گزشتہ جمعہ کو عمران خان پر قیمتی تحائف کی فروخت سے آمدنی چھپانے کا قصوروار پائے جانے کے بعد پانچ سال کے لیے انتخاب لڑنے پر پابندی لگادی تھی۔
