ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامشورو، گاڑی کو حادثہ، 2 غیر ملکیوں سمیت 3 زخمی

جامشورو: جامشورو کے علاقے خانوٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں کی گاڑی اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میںدوغیرملکیوں سمیت 3زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں 2 غیر ملکی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

زخمی ہونے والوں میں عبداللہ کاظمی اور سہیل متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں۔

 پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے لمس ہسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں