سابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر انتقال کر گئے۔
ایشٹن کارٹر صدر اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن تھےجو کہ 2015 سے 2017 تک امریکہ کے وزیر دفاع رہے۔
ان کے خاندان کے مطابق ایشٹن کارٹر کو گزشتہ رات اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی۔
اڑسٹھ سالہ ایشٹن کارٹر نے بطور امریکی وزیر دفاع عراق اور شام میں داعش کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے امور دفاع میں پانچ ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن صدور کے ساتھ اہم ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔
