English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

” ست رنگ” طوفان نے بنگلہ دیش میں تباہی مچا دی،اموات کی تعداد 16 ہوگئی

القمر

 ڈھاکہ:خلیج بنگال کے سمندری طوفان “ست رنگ” نے بنگلا دیش میں تباہی مچادی  ،  مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی  ۔ بتایا گیا ہے کہ اٹھاسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں اور بارش سے درخت گرگئے جبکہ سڑکیں تالاب بن گئیں۔ 

سمندری طوفان کے باعث 10 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک کروڑ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ 

خلیج بنگال کے سمندری طوفان کے باعث بنگلادیش میں مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے دس لاکھ افراد محفوظ  پناہ گاہوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے