میلبرن :ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ سامنے آ گیا۔ آئر لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔
ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ کا آئرلینڈ سے مقابلہ ہوا۔ انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئر لینڈ کی بیٹنگ شروع ہوتے ہی بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑا۔ اس وقت تک آئر لینڈ کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 11 بنا چکی تھی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے کے گروپ ون کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جس میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش ہونے کے سبب میچ شروع ہونے میں تاخیر کی گئی اور آئر لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے۔
کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں پال اسٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔
انگلش بالرز کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، دیوڈ ملان، بین اسٹوکس،ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگ اسٹون، کرس ووکس، مارک ووڈ اور عادل رشید شامل ہیں۔
آئرلینڈ کی ٹیم میں کپتان اینڈی بالبرائن، پال اسٹرلنگ لورکن ٹکر، ہیری ٹیکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلانی، مارک ایڈیر، فیون ہینڈ بیری میکارتھی اور جوش لٹل شامل ہیں۔
گروپ ون کی 4 ٹیمیں مدمقابل ہیں، پہلے میچ انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے جاری ہے جب کہ دوسرے میچ میں افغانستان کا نیوزی لینڈ کی ٹیم سے مقابلہ ہوگا ۔
میگا ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو ہرایا تھا جبکہ آئرلینڈ کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
