English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی وزیر دفاع کل 2 روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے

القمر

سرینگر: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل جمعرات سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راج ناتھ سنگھ کل جمعرات کو مقبوضہ وادی کشمیر کا2روزہ دورہ کر یں گے اور اس دوران وہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انفنٹری ڈے کی تقریب میں شرکت کے علاوہ سرحدی کاعلاقوں کادورہ اور کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

راج ناتھ سنگھ بادامی باغ کنٹونمنٹ سرینگر میں مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع جمعہ کو لداخ کا دورہ کریں گے اورچین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس سے قبل راج ناتھ سنگھ رواں سال 16جون کو بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ 4اکتوبر کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ علاقے کا دورہ کیاتھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے