English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاکھوں کی مالیت کا سیف سٹی اتھارٹی لاہور کا اپنا سامان چوری ہو گیا

القمر

لاہور کے مختلف مقامات سے سیف سٹی اتھارٹی کا لاکھوں کا سامان چوری ہو گیا۔ روزنامہ دنیا کے مطابق چرائے گئے سامان میں سیف سٹی کی لاکھوں مالیت کی ڈیوائسز، 7 لاکھ سے زائد مالیت کا یو آئی ایم اور ایس ایس، 4 لاکھ 80 ہزار مالیت کی 24 بیٹریاں، 4 لاکھ مالیت کا روٹر اور 1 لاکھ 50 ہزار کا ڈی سی ڈی وی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سامان داتا دربار، سلامت محلہ، ٹی بی ہسپتال، ایجوکیشن یونیورسٹی، ریٹی گن روڈ اور گامے شاہ سے چوری کیا گیا۔

حکام کو اس چوری کا پتہ سروے کے دوران چلا جس کے بعد تھانہ داتا دربار میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے