English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سے سعودیہ کیلیے بُک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ اور گولیاں برآمد

القمر

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سے سعودی عرب کے لیے بک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق نشہ آور گولیوں کی تعداد 320,000 ہے اور اس کا مجموعی وزن 75 کلو گرام سے زائد ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ کنٹینر نجی کمپنی کی جانب سے بک کرایا گیا تھا جسے سعودی عرب کے شہر جدہ میں امپورٹر کو بھیجا جارہا تھا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں لاڑکانہ کے عبدالوحید اور کراچی کے شہزاد شامل ہیں۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹس فورس نے ایک اور کارروائی ملت روڈ فیصل آباد پر کی جس میں کار سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ اس کارروائی میں فیصل آبادکے رہائشی تنویر نامی شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے