ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: شاہ چراغ مزار پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی

تہران: ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی۔

یہ بھی پڑھیے: ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر حملہ، 15 زائرین جاں بحق

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق داعش نے حملے کی ذمے داری ٹیلی گرام چینل کے ذریعے قبول کی ہے۔داعش کے مطابق جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ انہوں نے بنایا۔

داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ تنظیم کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں