English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، چین

القمر

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دوطرفہ معاہدے کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماﺅ ننگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے، مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا ایسا تنازع ہے جو طویل عرصے سے حل طلب ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔بھارت نے 75 سال قبل 27 اکتوبر 1947 کو یکطرفہ اقدام اٹھاتے ہوئے زبردستی جموں و کشمیر پر قبضہ کرکے وہاں اپنی فوجیں تعینات کی تھیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ متعلقہ فریقین کو ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہئے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تنازع کشمیر کو حل کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مذاکرات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے