اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
بینی گانٹز نے انقرہ میں سب سے پہلے مزار اتاترک پر حاضری دی۔
مزار پر انہوں نے پھول رکھے اور احتراماً خاموشی اختیار کی ۔
مزار پر موجود خصوصی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرنے کے بعد وزیر دفاع خلوصی آقار نے ان کا وزارت دفاع میں خیر مقدم کیا ۔
دونوں وزرا نے بالمشافہ ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات کیے ۔
