English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد، اسسٹنٹ سپرنٹننڈنٹ سمیت 7 اہلکار برطرف

القمر

 اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر اسسٹنٹ سرپنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیران پر تشدد کے معاملے پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکام نے سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ  حسرت حسین سمیت سات اہلکار ملازمتوں سے فارغ کردیا۔

ملازمتوں سے برطرف ہونے والوں میں ہیڈ وارڈر منیر احمد، عامر حسین، محمد منیر، واڈرز  محمد راحیل، طاہر محمود سبطین عباس بھی شامل ہیں۔ آئی جی جیل خانہ پنجاب سالک جلال نے احکامات جاری کردیے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من الله نے قیدیوں پر تشدد کا نوٹس لیکر اور جیل کا دورہ بھی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے