ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرکے لاشیں گرانا چاہتا ہے،  راجا ریاض

فیصل آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان بچوں سے حلف لے رہا ہے کہ مرنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ  سب سے بڑی غلطی کی تھی جو اس کا ساتھ دیا، جس جس نے اس کا چہرہ دیکھ لیا ہے وہ اس کو چھوڑ رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ اہم ادارے نے مہر لگا دی کہ عمران کرپٹ شخص ہے۔عمران رات کو پاؤں کو ہاتھ لگاتا ہے اور صبح گریبان پکڑنے کو آتا ہے۔

راجا ریاض نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اس کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔عمران نے سائفر پر کھیلنے کی کوشش کی، جو ان بچوں اور بچیوں کو گمراہ کر رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ ملک کا ہمدرد نہیں ہے، اس میں بہت زیادہ غرور اور تکبر ہے، نوجوانوں کو گمراہ کرکے لاشیں گرانا چاہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں