ترکیہ نے محمد شیعہ السوڈانی کی قیادت میں حکومت کو عراق میں اعتماد کا ووٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ایوان نمائندگان سے اعتماد کے ووٹ کے ساتھ نئی حکومت کے قیام کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور حکومتِ ترکیہ وزیر اعظم محمد شعیہ السودانی کی کامیابی کی تمنا کرتی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ترکی عراق کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ نئی حکومت، ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ، عراقی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور عراق کے امن، استحکام اور خوشحالی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ ترکیہ نئی حکومت کے ساتھ ماضی کی طرح باہمی حساسیت اور مشترکہ مفادات کے احترام کی بنیاد پر ہر شعبے میں اپنا تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
