English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

القمر

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی پائیدار بحالی کے لیے اقوام متحدہ (UN) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) جیسے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار اداروں کی معاونت سے تیار کی جانے والی پوسٹ ڈزاسٹر نیڈ اسیسمنٹ (Post Disaster Need Assessment, PDNA) پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دستیاب وسائل ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

 اجلاس میں وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، نیشنل کوآرڈینیٹر NFRCC لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال اور ایڈیشنل سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے