ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قیدی کی والدہ کی شکایات پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 7 ملازمین برطرف

لاہور : صوبہ پنجاب کی سینٹرل جیل راولپنڈی میں قیدی کی والدہ کی جانب سے تشدد اور رشوت کی شکایات کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 7 ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ہدایات پر آئی جی جیل خانہ جات نے سنٹرل جیل راولپنڈی میں قیدی کی والدہ کی جانب سے تشدد اور رشوت کی شکایات کے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے انکوائری میں قصور وار پائے گئے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل سمیت سات ملازمین نوکری سے برخاست کر دیا۔

اس حوالے سے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جیلوں میں رشوت ستانی، تشدد اور منشیات کی ترسیل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اس ضمن میں ایک چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں وزیر اعلی معائنہ ٹیم، ڈی آئی جی جیل خانہ جات، محکمہ انسانی حقوق اور پنجاب پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی جامع رپورٹ اور سفارشات وزیرِ اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ افسران اور اہلکاران کے خلاف عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں