امریکہ نےکہا ہے کہ واشنگٹن کو بنیادی ڈھانچے کے لیے کسی بھی روسی خطرے کا فیصلہ کن ردعمل کے ساتھ سامنا کرنا پڑے گا۔
بیان میں یہ بھی زور دیا گیا کہ امریکی سیٹلائٹس کو نشانہ بنانے کے امکان کا خطرہ اشتعال انگیز ہے۔
وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا آئندہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں روسی صدر پوتین کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ پوتین ہماری جوہری صلاحیتوں کو جانتے ہیں ، ہمارے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے علاوہ کئی متبادل موجود ہیں۔
انہوں نے کہا امریکہ دفاع کے لیے درکار فوجی ساز و سامان کے ساتھ یوکرینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
دریں اثنا ، پینٹاگون نے گزشتہ روز شائع ہونے والی اپنی نئی جوہری حکمت عملی میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ جوہری ہتھیاروں کو کسی بھی سٹریٹجک حملے کو روکنے کے لیے سمجھتا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک اعلی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نئے طریقہ کار کا مقصد دشمن کے لئے فیصلہ سازی کو پیچیدہ بنانا ہے ۔
انہوں نے کہا نئے طریقہ کار میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال شامل ہے، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ساتھ ہی ساتھ غیر جوہری ذرائع کے استعمال پر مبنی بہت بڑے سٹریٹجک حملے بھی شامل ہیں۔
روس نے یوکرین کی جنگ پر امریکہ کے خلاف ایک بے مثال خطرہ ایسے وقت میں کھڑا کر دیا ہے جب اسرائیل نے کئیف کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کا انکشاف کیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی وزارت خارجہ میں ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر وارونٹسوف نے اعلان کیا کہ اگر امریکی سیٹلائٹ یوکرین کے تنازع میں استعمال ہوتے ہیں تو وہ ان پر حملہ کرنے کے لیے جائز ہدف بن سکتے ہیں۔
