روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان ایک مضبوط اور ٹھوس اراداے کے مالک رہنما ہیں اور وہ ترک عوام، معیشت اور ترکیہ کے مفاد میں کام کررہے ہیں ۔
ولادیمیر پوتن نے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ویلڈے ڈسکشن کلب کے سالانہ اجلاس میں روس اور ترکیہ کے تعلقات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے آپ نےایردوان کے بارے میں مثبت باتیں کہی تھیں۔ کیا آپ کے خیالات بدل گئے ہیں ہیں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان مضبوط اور ٹھوس ارادے کے مالک رہنما ہیں، وہ ترک عوام، معیشت اور ترکیہ کے مفادات میں کام کررہے ہیں ۔ توانائی کے بارے میں ایردوان کے موقف اور ترک سٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر سے ان کے کام اور ان کے ملک کی ترقی کی تصدیق ہوتی ہے۔
صدر پوتن نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ میں یورپی صارفین کے لیے گیس سنٹر کے قیام کی تجویز پیش کی ہے اور ترکیہ نے اپنے مفادات کے پیش نظر اس پیشکش کو قبول کرلیا ہے ۔
ولادیمیر پوتن نے کہا کہ سیاحت، تعمیرات اور زراعت کے شعبوں میں روسی اور ترکیہ کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک ترکیہ اور صدر ایردوان اپنے لیے بوجھ سمجھتے ہیں اور وہ تیسرے ملک کے مفادات میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ وہ ہمارے ساتھ بات چیت کے عمل میں اپنے مفادات کا بھی دفاع کرتے ہیں۔ ترکیہ اور ایردوان اس لحاظ سے محض شراکت دار ہی نہیں ہیں۔ بلکہ ایردوان فیصلہ کرتے وقت اپنے ملک کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں لیکن وہ اس صورت حال میں روس کے لیے کوئی مسئلہ تشکیل بھی نہیں دیتے ہیں ۔ اس لحاظ سےایردوان ایک مستقل اور قابل اعتماد پارٹنر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان اپنی حکومت کے مناسب سمجھے جانے والے فیصلوں کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی لڑتے ہیں کہ لیے گئے فیصلے ہمارے لیے موزوں ہوں۔ ہم انتہائی حساس مسائل میں بھی حل تلاش کر سکتے ہیں: شام، سلامتی، معیشت، بنیادی ڈھانچہ۔ اب تک ایسا ہی کیا ہے۔ اگر ہم اس بات کو یقینی بنانے میں کامیاب رہے ہیں، تو ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس پر عمل درآمد ہو جائے گا۔ ہمارے تعلقات کی سب سے اہم خصوصیت ایک دوسرے پر مکمل اعتماد اور استحکام ہے۔
