English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ بار الیکشن؛ عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست، پی ٹی آئی حامی گروپ کامیاب

القمر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی حامی حامد خان گروپ نے مسلسل 4 برس سے جیتنے والے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شسکت دے دی۔ 

غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔ حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری 199 ووٹ کے مارجن سے صدر سپریم کورٹ بار بن گئے۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری کو 1347 ووٹ ملے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈووکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ حاصل کرسکے۔ عابد شاہد زبیری نے ملک بھر کے 11 پولنگ سٹیشنز میں خالد جاوید پر اکثریت حاصل کی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر ایڈووکیٹ حامد خان نے کہا اعتماد کرنے وکلا برادری کا شکر گزار ہوں۔ نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری نے کہا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے