آج 29 اکتوبر یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔
قیام ِ جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ ملک بھر میں بڑے جوش و ولولے سے منائی جا رہی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت کے حکام نے دارالحکومت انقرہ میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔
ترک صدر بعد ازاں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایوان صدارت میں مہمانوں کو شرف ملاقات بخشیں گے۔
استنبول، انقرہ اور استنبول میں دیو ہیکل اسکرینوں پر دن بھر خصوصی ویڈیو کلپس کو نشر کیا جا رہا ہے۔
یوم جمہوریہ کو بیرون ملک ترک سفارتخانوں میں بھی تقریبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
