اسلام آباد:وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہےکہ پاکستان کے کئی شہروں میں مزدوروں کے لئے لیبرز کالونیاں تعمیرکی ہیں،لیبر کالونیوں میں سکول، بی ایچ یو، کھیل کے میدان، کمیونٹی سینٹرز اور دیگر بنیادی ضروریات موجود ہیں.
کوئٹہ میں پانچ سو سے زائد کوارٹرز کے بعد جلد دوسروں شہروں میں بھی افتتاح کیا جائے گا؛ اس امر کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا؛ دونوں رہنماں نے سیلاب کی وجہ سے مزدوروں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے بیرون ملک روزگار کے فروغ، سمندر پار پاکستانیوں اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی، پی پی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں فریال تالپور نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں؛ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مدد فراہم کی جائے، سمندر پار پاکستانیوں اور مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم اور انکے خاندانوں کو بہترین صحت کی سہولیات میسر ہو۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ پاکستان کے کئی شہروں میں مزدوروں کے لئے لیبرز کالونیاں تعمیرکی ہیں.لیبر کالونیوں میں سکول، بی ایچ یو، کھیل کے میدان، کمیونٹی سینٹرز اور دیگر بنیادی ضروریات موجود ہیں.کوئٹہ میں پانچ سو سے زائد کوارٹرز کے بعد جلد دوسروں شہروں میں بھی افتتاح کیا جائے گا،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں.
ساجد حسین طوری نے کہا کہ سیلاب سے متاثر مزدوروں کی معاونت کے لئے آئی ایل او کیساتھ ملکر کیش فار ورک پروگرام شروع کیا ہے .
