English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد: ہوٹلز کو لانگ مارچ شرکا کو قیام کی سہولیات فراہم نہ کرنے کی ہدایت

القمر

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو لانگ مارچ شرکا کو قیام کی سہولیات فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز میں قیام نہ کرنے دیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ لانگ مارچ میں شامل کسی بھی شخص کو قیام کے لیے کوئی مدد فراہم نہ کی جائے۔

اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کو چیک کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے