2018 کے عام انتخابات سے پہلے ہی بہت سے لوگ جنرل قمر جاوید باجوہ کو تننیہ کر رہے تھے کہ آپ عمران خان کو وزیراعظم بنانے لگے ہیں مگر یہ یاد رکھیں کہ عمران خان آپ کو وہاں مارے گا جہاں آپ کو پانی بھی نہیں ملے گا۔
جیو ٹی وی کے میزبان شہزاد اقبال کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے جب یہ واضح ہو چکا تھا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو ملک کا وزیراعظم بنانے لگی ہے تو میں نے عمران خان کا ایک انٹرویو کیا تھا۔ اس انٹرویو میں عمران خان ںے نواز شریف پر بہت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ نواز شریف کو جنرل جیلانی سیاست میں لے کر آیا تھا، نواز شریف فوج کی پیداوار ہے۔ اسی رات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے آرمی ہاؤس میں بلایا۔ میں جب آرمی ہاؤس پہنچا تو اس وقت وہاں ایک اور صاحب بھی بیٹھے ہوئے تھے جو جنرل باجوہ کو بار بار تنبیہ کر رہے تھے کہ آپ عمران خان کو وزیراعظم بنانے لگے ہیں تو عمران خان کے بارے میں آج میں ایک پیش گوئی کرتا ہوں کہ یہ آپ کو وہاں مارے گا جہاں آپ کو پانی بھی نہیں ملے گا۔ ان صاحب نے اس بارے میں بہت تفصیل سے گفتگو کی تھی۔
حامد میر نے کہا کہ باجوہ صاحب کو عمران خان کے بارے میں اس وقت بھی بہت سے لوگوں نے منع کیا تھا۔ اب اگر عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لے کر ان پر تنقید کر رہے ہیں تو میرے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، یہ پہلے سے متوقع تھا۔
