29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی 99ویں سالگرہ پیغامات کے ساتھ منائی گئی۔
ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے کہا کہ "ہمیں جمہوریہ کی 99ویں سالگرہ سے ہمکنار ہونے پر فخر ہے۔”
نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ، "ہم اپنے آباؤ اجداد کے ورثے کا تحفظ کر رہے ہیں، اور ثابت قدمی سے جمہوریہ کے صد سال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔”
جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے ترجمان عمر چیلک نے اپنے پیغام میں کہا، "ہماری جمہوریہ نئی صدی سے بغلگیر ہونے کے لیے تیار ہے۔ ترکیہ صدی خود اعتمادی اور نئے افق کی صدی ہے۔”
