English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر نے مزار اتاترک پر حاضری دیتے ہوئے اپنے تاثرات قلمبند کیے

القمر

آج 29 اکتوبر یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔

قیام ِ جمہوریہ ترکیہ کی  99 ویں  سالگرہ  ملک بھر میں بڑے جوش و ولولے سے منائی جا رہی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت کے   حکام   نے دارالحکومت انقرہ میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی  مصطفی کمال اتاترک  کے مزار پر  حاضری   دی۔

ترک صدر نے مزار اتاترک کی خصوصی کتاب پر مندرجہ ذیل تحریریں رقم کیں: "”محترم اتاترک، آج ہم ا آپ کی قیادت میں ایک  کٹھن  اور عظیم جدوجہد کے بعد قائم  کردہ جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔  ذات اعلی اور پیارے شہدا    کی امانت ہونےو الی ہماری جمہوریہ کو روز آخر تک  قائم و دائم رکھنے  کے لیے ہم  بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

ہم اپنی جمہوریہ کو، جو آپ اور ہمارے شہیدوں کے سپرد ہے، کو قائم رکھنے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم اسی تاریخ دن کے موقع پر  پہلی قومی موٹر گاڑی  ٹوگ  کے کارخانے  کا افتتاح کرتے ہوئے   اس دن کو مزید بامعنی بنانے کی خوشیاں  منا رہے ہیں۔

ترک صدر بعد ازاں  یوم جمہوریہ  کی مناسبت سے ایوان صدارت میں   مہمانوں کو شرف ملاقات بخشیں گے۔

استنبول، انقرہ اور استنبول میں  دیو ہیکل  اسکرینوں پر  دن بھر  خصوصی  ویڈیو کلپس کو  نشر کیا جا رہا ہے۔

یوم جمہوریہ کو بیرون ملک ترک سفارتخانوں میں بھی تقریبات کے ساتھ  منایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے