English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز کی گیند اگر پیڈ پر لگتی تو اسی روز ریٹائر ہوجاتا، بھارتی کرکٹر ایشون

القمر

سڈنی: بھارتی کرکٹر روی چندن ایشون نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونے کے بجائے ان کے پیڈ کو چھوجاتی تو وہ اسی روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے۔

ایشون نے کہا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔

اس موقع پر انٹرویو میں موجود ویرات کوہلی نے بھی ایشون کی تعریف کی۔کوہلی نے کہا کہ میں نے ایشون کو کہا کہ کورز کی طرف گیند کو ہٹ کرو لیکن اس نے اپنے دماغ کے اوپر ایکسٹرا دماغ لگایا اور اس نے جو کیا وہ واقعی بہادری تھی۔یہ ان سائیڈ لائن کی طرف آیا اور گیند وائیڈ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے