ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی شام اور شمالی عراق میں ترک مسلح افواج کی کامیاب کاروائیاں

دو دہشت گرد، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ارکان، جو شمالی شام میں امن بہار کے علاقے میں حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ”ہماری بہادر ترک مسلح افواج شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف موثر اور فیصلہ کن جنگ  جاری رکھے ہوئے ہے۔ PKK/YPG کے 2 دہشت گرد، جو امن بہار کے علاقے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، کو غیر فعال بنا د یا گیا  ہے۔

شمالی عراق کے علاقے گارا میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے رکن 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ”دہشت گردوں کے لیے ناگزیر انجام واضح ہے۔ شمالی عراق میں گارا کے علاقے میں پکڑے گئے PKK کے 4 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔ ہماری کارروائیاں بلا تعطل کے  جاری رہیں گی۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں