English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ کی وزارت تعلیم کے دفتر میں دو کار بم دھماکے، 12 افراد ہلاک

القمر

موغادیشو: صومالیہ کی وزارت تعلیم کے دفتر میں دو کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں نے صومالیہ کی وزارت تعلیم کو ہلا کر رکھ دیا۔

پولیس افسر ابراہیم محمد نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی وزارت کے احاطے میں داخل ہوئی اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں میں اسی جگہ میں ایک اور دھماکا ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ نے بتایا کہ “بہت سی لاشیں” وقوعہ پر موجود تھیں اور وہ عام شہری دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسرا بم دھماکہ ایک مصروف ریستوراں کے سامنے ہوا۔

وزارت کی حفاظت کرنے والے ایک پولیس افسرنے بتایا کہ کم از کم 12 لاشیں اور 20 سے زائد افراد کو زخمی دیکھا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post صومالیہ کی وزارت تعلیم کے دفتر میں دو کار بم دھماکے، 12 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے