English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوجرانوالہ، جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

القمر

 گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاون کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ، لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

 گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاون کے قریب جائے نماز بنانے والی دو منزلہ فیکٹری کی نچلی والی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ فیکٹری میں پڑے دھاگہ اور جائے نماز کی تیاری میں استعمال ہونے والے میٹ کو لگی۔

 ریسکیو کی ٹیموں نیموقع پر پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا، ریسکیو1122 کی9 گاڑیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے