ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استنبول آنے والے سیاحوں کی تعداد 16 لاکھ 7 ہزار 45 ہو گئی

ماہِ ستمبر میں ترکیہ کے شہر استنبول کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں  64 فیصد اضافے کے ساتھ 16 لاکھ 7 ہزار 45 ہو گئی ہے۔

استنبول ضلعی سیاحتی و ثقافتی ڈائریکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک کروڑ 17 لاکھ 87 ہزار 834 سیاح استنبول آئے۔

صرف ستمبر کے مہینے میں شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 16 لاکھ 7 ہزار 45   رہی جو ستمبر 2021 میں استنبول آنے والے 9 لاکھ 75 ہزار 916 سیاحوں کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ تھی۔

ماہِ ستمبر میں استنبول آنے والے سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے ایک لاکھ 70 ہزار 230 سیاحوں کے ساتھ روس پہلے، ایک لاکھ 14 ہزار 439 سیاحوں کے ساتھ جرمنی دوسرے اور ایک لاکھ 10 ہزار 539 سیاحوں کے ساتھ ایران تیسرے نمبر پر رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں