ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "انشاءاللہ آنے والے دنوں میں TOGG ایک معتبر ترک مارکہ کی حیثیت سے دنیا کے متعدد ممالک کی شاہراہوں کو سجانا شروع کر دے گی”۔
ترکیہ کی مقامی گاڑی TOGG کی سیریل پیداوار کے لئے صدر ایردوان نے کل ضلع بُرصا کے گیملک کیمپس کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ آنے والوں دنوں میں بحیثیت ایک معتبر ترک مارکہ کے TOGG دنیا کے متعدد ممالک کی شاہراہوں کو آراستہ کرے گی۔ پیداواری پٹّی سے اتار کے آپ کے سامنے پیش کردہ یہ پہلی گاڑی ہمارے ساٹھ سالہ خواب کی تعبیر ہے”۔
شہریوں کے TOGG سے متعلق تجسس کے پہلووں اور ان میں سے اہم ترین پہلو یعنی گاڑی کے چارجنگ اسٹیشنوں کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے، ترکیہ میں لیتھئیم۔ایون بیٹریوں کی پیداوار دینے والی، عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔ جلد ہی ہم، ٹوگ تنصیب کے بالکل ساتھ 6 لاکھ 9 ہزار مربع میٹر اراضی میں بیٹریوں کی فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھ دیں گے”۔
ٹوگ کے سڑکوں پر نکلنے کے وقت کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "آج پیداواری پٹّی سے اترنے والی گاڑیوں کے ٹیسٹ اور سرٹفیکیشن مراحل آج سے ہی شروع ہو رہے ہیں۔ انشاء اللہ 2023 کی پہلی تہائی کے آخر میں آپ ٹوگ کو سڑکوں پر دیکھنا شروع کر دیں گے”۔
