English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی جلسہ:  ڈی چوک میں رینجرز تعینات

القمر

 اسلام آباد : تحریک انصاف کا لانگ مارچ پہنچنے سے پہلے ہی اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز تعینات کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شہریوں کا مارگلہ روڈ اور سری نگر ہائی وے سے ہی اب داخلہ باقی رہ گیا ہے۔

راستے بند ہونے سے سرکاری دفاتر، ڈپلومیٹک انکلیو، نجی ہوٹلز اور نجی دفاتر کے ملازمین اور رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے