ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ : عمران خان کے خطاب کے دوران انڈر بائی پاس کی چھت گرنے سے 7 افراد زخمی

لاہور: پنجاب کے علاقے مرید کے میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ  کے دوران عمران خان نے عوام سے خطاب کیا جس سے انڈر بائی پاس کی فائبر کی بنی چھت گر گئی چھت گرنے کی وجہ سے 7 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق انڈر پاس کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شدید زخمی 2 افراد کو لاہور بھیج دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر نے مشور ہ دیا کہ ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کی مدد کی جائے جس پر  عمران خان نے پولیس والوں کو مدد کا کہہ دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر تلے دب کر ایک نجی ٹی وی کی خاتون اینکر صدف نعیم جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والا ایک پولیس اہلکار بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں