English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ جانتے ہیں۔09

القمر

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اناطولیہ میں واقع کوہِ نمرود بیک وقت ایک ملّی پارک بھی ہے؟

 

جنوب مشرقی اناطولیہ میں دیو ہیکل مجسموں کی وجہ سے مشہور کوہِ نمرود بھی ‘کوہِ نمرود ملّی پارک’ کے اندر واقع ہے۔  1988 میں قائم کئے گئے اس پارک کی اراضی 13،827 ہیکٹر مربع میٹر ہے۔

پارک کے اندر گھومنے پھرنے اور دیکھنے کی بہت سی جگہیں ہیں۔ کوہِ نمرود پر چڑھنے کے بعد  سب سے پہلے سیاح  پہاڑ کے مشرقی ٹیرس سے طلوعِ آفتاب کا نظارہ کرتے ہیں۔ یہاں سے ایک خاص مقام تک گاڑی کے ذریعے اوپر جانے کے بعد  تقریباً ایک گھنٹے کی چڑھائی پیدل طے کی جاتی ہے۔ اس پورے راستے میں ایسے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ انسان کو چڑھائی کی صعوبت بھُول جاتی ہے۔ مشرقی ٹیرس پر پہنچنے کے بعد آپ  کوہِ نمرود کے مجسموں کے ساتھ اُبھرتے سورج  کا نظارہ کریں گے۔ پہاڑ کا مغربی ٹیرس، اہرام نُما  مزار  کے دوسری سمت کے مشرقی ٹیرس اور دیوتاوں کی گیلری کے مجسموں کے ساتھ تقریباً تقریباً مشابہہ ہے۔ یہاں کوماگینے بادشاہ ‘آنتیوخوس اوّل’  کی دیوتاوں کو سلامی  کے عکاس  مجسمے اور  پانچ عدد شیروں کی شبیہوں والے مجسمے پائے جاتے ہیں۔ شیر کی شبیہ بطور ‘شیر والی ہوروسکوپ’  کے پہچانی جاتی ہے اور ہر 2 ہزار 500 سالوں میں ایک دفعہ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظہر  کی عکاس ہے۔ اس ہوروسکوپ کو دنیا کی قدیم ترین گریک ہوروسکوپ سمجھا جاتا ہے۔ مغربی ٹیرس پر ، کوہِ نمرود کے اپنے اطراف کے پہاڑوں پر سائے سے بننے والا نظارہ بھی قابل دید منظر ہے۔

 

ملّی پارک  میں آرسامیان کھنڈرات بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوہِ نمرود کے بالکل سامنے واقع قاراقوش پہاڑی پر بھی کوما گینے شہنشاہیت  کی ایک یادگار پائی جاتی ہے۔ کوہِ نمرود ملّی پارک میں جیندرے پُل بھی پایا جاتا  ہے جو دنیا میں زیرِ استعمال قدیم ترین پُل ہے۔ پُل کی لمبائی 120 میٹر اور چوڑائی 7 میٹر ہے۔ پُل پر رقم عبارت کے مطابق یہ پُل 200 قبل مسیح میں شہنشاہِ روم’ سیپٹی مس سیویرس’ کی طرف سے اپنی محبوب بیوی اور بیٹوں کے نام پر تعمیر کروایا گیا۔ پُل پر صرف پیدل چہل قدمی کی جا سکتی ہے۔ جیندرے پُل کو ترک سینما میں متعدد دفعہ فلمایا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے